کراچی: عائشہ منزل پر آگ سے متاثرہ عمارت قابل رہائش قرار

کراچی میں عائشہ منزل پر آگ سے متاثرہ عمارت کو رہائش کے قابل قرار دیدیا گیا۔

ایس ایس پی سینٹرل فیصل عبداللہ چاچڑ نے کہا کہ ٹیکنیکل کمیٹی نے متاثرہ عمارت میں رہائش کی اجازت دی ہے، چاروں منزلیں رہائش کے قابل ہیں۔

ادھر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حکام نے متاثرہ عمارت کا دورہ کیا۔

ایڈیشنل ڈی جی کا کہنا ہےکہ عمارت کے انفرا اسٹرکچر کو نقصان نہیں پہنچا، فلیٹس محفوظ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں