پارلیمانی جماعتوں کو قائمہ کمیٹیوں کیلئے نام جمع کرا نے کی ہدایت

اسلام آبا: اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے تمام پارلیمانی جماعتوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کیلئے فی الفور اپنی اپنی جماعت کی طرف سے نام قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو جمع کرا دیں بصورت دیگر ان کے پاس جتنے نام آ گئے ہیں وہ اسی بنیاد پر کمیٹیوں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیں گے۔

قومی اسمبلی میں اعجاز الحق کے سوال کے جواب میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ باردانے کی تقسیم کے حوالے سے بھی تحقیقات ہو رہی ہیں۔ پارلیمانی کمیٹی حکومت کی نگرانی کا کام کرتی ہے۔ا سپیکر قومی غذائی تحفظ کی کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کریں تاکہ کمیٹی تحقیقاتی رپورٹ کا جائزہ لیکر سفارشات مرتب کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں