تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ غذاؤںکے رنگ بھی کینسر سے بچاؤ کیلئے اہم ہوتے ہیں.
لال رنگ کے پھل و سبزیاں کینسر کے خلاف جنگ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، خاص طور پر ٹماٹر اور دیگر غذاؤں سےکینسر کا خطرہ پچاس فیصد کم ہو جاتا ہے.
اورنج یا نارنجی غذائیں پھل یا سبزیاں معدے اورمادر رحم کے سرطان سے بچاتے ہیں، کدو، گاجر اور شکرقندی وغیرہ معدے کے سرطان کیلئے اہم ہیں..
زرد یا پیلی غذائیں معدے اور غذائی نالی کے کینسر سے بچانے کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتی ہیں، ترش پھل جیسے گریپ فروٹ، لیموں، پپیتا اور نارنگی وٹامن سی سے بھرپور ہوتی ہیں، ان میںایسا طاقتور اینٹی آکسائیڈنٹ ہوتا ہے جو لگ بھگ ہر قسم کے کینسر کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے
سبز غذائیں سبزیاں اور پھل پھیپھڑے، سینے اور مادر رحم کے کینسر کے خلاف موثر ثابت ہوتے ہیں، پتوں والی سبزی کے استعمال سے پھیپھڑے، معدے، بریسٹ، مادر رحم کےکینسرکا شکار ہونے کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔
ساتھ ہی مشرومز، لہسن، پیاز اور شیلٹ وغیرہ معدے کے کینسر کا خطرہ کم کردیتے ہیں، لہسن میں موجود متحرک جز الیسن ایک زبردست اینٹی آکسائیڈنٹ ہوتا ہے جو کینسر سے تحفظ فراہم کرتاہے۔
