اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کا DSP چوری کی موٹر سائیکلیں بیچتے پکڑا گیا

اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (AVLC) کا ڈی ایس پی چوری کی موٹر سائیکلیں فروخت کرتے ہوئے پکڑا گیا۔

ڈی ایس پی نجابت حسین اے وی ایل سی ایسٹ میں تعینات ہیں، جن کے خلاف محکمانہ کارروائی شروع کردی گئی اور انہیں عہدے سے بھی ہٹادیا گیا۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی عمران یعقوب منہاس کا کہنا ہےکہ ایس ایس پی انکوائری کررہے، رپورٹ موصول ہونے کےبعد مزید کارروائی ہوگی، ایسے افسران اور اہلکاروں کے ساتھ رعایت نہیں برتیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں