ورلڈ کپ کے 18 ویں میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
آسٹریلیا کی جانب سے ڈیوڈ وارنر اور مچل مارش نے اننگ کا آغاز کیا جبکہ شاہین آفریدی نے پہلا اوور کرایا۔
میچ کی پہلی گیند پر پاکستان ٹیم نے اپنا ری ویو ضائع کیا جبکہ اسامہ میر نے 4.3 اوورز میں 10 رنز پر ڈویوڈ وارنر کا کیچ چھوڑ دیا۔
بعدازاں دونوں اوپنرز نے پارٹنرشپ قائم کی اور نصف سنچریاں بھی اسکور کیں۔