آڈیو لیکس کیس: ڈی جی آئی بی و ڈی جی ایف آئی اے طلب

اسلام آباد ہائیکورٹ نے آڈیو لیکس کیس میں ڈی جی آئی بی اور ڈی جی ایف آئی اے کو طلب کرلیا۔

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے صاحبزادے نجم ثاقب اور سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی آڈیو لیکس کے خلاف درخواست کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا گیا، ڈی جی آئی بی اور ڈی جی ایف آئی اے کو 19 فروری 2024ء کو طلب کیا گیا ہے۔

عدالتی حکم نامے میں کہا گیا ہےکہ ڈی جی ایف آئی اے پیش ہوکر بتائیں کہ فون کالز کی سرویلنس اور ریکارڈنگ کیسے ہوسکتی ہے؟۔ آئی ایس آئی نے وزارت دفاع کے ذریعے آڈیو لیکس پر اپنی رپورٹ جمع کرائی، جس کے مطابق آئی ایس آئی کے پاس سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والی معلومات کے سورس کا تعین کرنے کی ٹیکنالوجی نہیں۔ انٹیلی جنس بیورو سے پوچھا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں