کراچی میں عید پر عسکری پارک کے ایمیوزمنٹ پارک کا افتتاح ہوا.. اس جدید پارک کی تعمیر پر شہریوں نے خوشی کا اظہار کیا.. لیکن افتتاح کے موقع پر سوشل میڈیا پر عسکری پارک کے نام سے جھولے کے حادثے کی جعلی وڈیو وائرل ہوگئی جس کی تردید کیلئے عسکری پارک کی انتظامیہ کو بھرپور طریقے سے میدان میں آنا پڑا.. جس سے لوگوں کا خوف دور ہوگیا تاہم ایک دھڑکا سا باقی رہا.. اور آج جب اس پارک کے افتتاح کو ایک مہینہ بھی نہیں ہوا تھا.. وہاں اصلی حادثہ ہوگیا.. جس کے نتیجے میں ایک بچی جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوگئے.. واقعے کے بعد پارک کو سیل کردیا گیا ہے..تاہم اس ایمیوزمنٹ پارک کی تعمیر, معیار اور اس کے مستقبل پر سوالات کھڑے ہوگئے ہیں..
Video of after math askari park Karachi ride accident
