سال 2023ء کے دوران ایئرپورٹس سیکورٹی فورس نے 1251 ملین کی منی لانڈرنگ اور 138 کلو سونے کی اسمگلنگ ناکام بنائی۔
رپورٹ کے مطابق ملک بھر کے مختلف ایئر پورٹس پر 58 کلو گرام ہیروئن، 18 کلو گرام چرس، 98 کلو گرام آئس ہیروئن اور 6 لیٹر لیکوئیڈ ہیروئن پکڑی گئی۔
رپورٹ کے مطابق مختلف ایئر پورٹس پر 138 کلو گرام سونے کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی گئی۔
رپورٹ کے مطابق مختلف ایئرپورٹس پر ڈالر، یورو، سعودی ریال، آسٹریلین ڈالر، یو کے پاؤنڈ، درہم، ترک لیرا وغیرہ کی منی لانڈرنگ ناکام بنائی گئی۔