ہم پر کوئی بھی مرضی کے فیصلے مسلط نہیں کرسکتا، تحریک انصاف

تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر کا کہنا ہےکہ کوئی سوچتا ہےکہ مرضی کے فیصلے ہم پر مسلط کرے گا تو یہ اُس کی بھول ہے۔

اسلام آباد میں یوم پاکستان پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ آج عملاً آئین معطل ہوچکا، انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں، ہماری خواتین جیلوں میں ہیں، پنجاب میں جلسے کی اجازت نہیں۔

اسد قیصر نے کہا کہ 9 مئی پر آزاد جوڈیشل کمیشن بنایا جائے تاکہ پتہ چلے اس کے پیچھے کون ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم پُرامن ہیں، جب تک مینڈیٹ واپس نہ ملا، آپ کو چین سے بیٹھنے نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں افسوس ہے ہماری سرحدوں پر تعلقات ٹھیک نہیں، افغانستان پر سفارتی کوشش کی جائے۔

اسد قیصر نے کہا کہ ملک کو آئین کے مطابق چلائیں، بانی پاکستان کی خواہش تھی یہاں قانون کی حکمرانی ہوگی۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے کہا تھا آئین پر چلوں گا، افسوس آئین پر نہیں چل سکے، آپ مہربانی کریں آئین و قانون کے مطابق فیصلے کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں