جعلی وزیراعظم کیسے ملک کو مسائل سے نکال سکتا، اسد قیصر

تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہےکہ جعلی وزیراعظم کیسے ملک کو مسائل سے نکال سکتا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ ہماری خواتین کی سیٹیں چھینی گئیں، ہماری 180 سیٹیں بنتی ہیں، وہ ہم سے چھینی ہیں۔

اسد قیصر کا کہنا ہے کہ کس طرح یہ جعلی ووٹ سے آنے والے ملک کو مشکل سے نکال سکتے ہیں، کراچی، اسلام آباد اور راولپنڈی کے ایم این اے جانتے ہیں وہ جعلی مینڈیٹ لے کر آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایسے ہو گا تو مجھے ڈر ہے ملک میں کہیں بغاوت نہ آجائے، ہماری تحریک جاری رہے گی اور سب سیاسی قوتوں کو اکٹھا کریں گے، ہم الائنس بنانے جا رہے ہیں اور سڑکوں پر نکلیں گے۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ تمام صوبوں سے سڑکوں پر نکلیں گے، اس حوالے سے منصوبہ بندی کی جا رہی ہے، ہم پُرامن احتجاج کریں گے، اس جعلی حکومت کو نہیں مانتے، پارلیمنٹ کے اندر اور باہر احتجاج جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں