سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اڈیالہ جیل منتقل

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا جوڈیشل ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں اڈیالہ جیل بھیج دیا۔

اسلام آباد پولیس نے اسد قیصر کو جوڈیشل مجسٹریٹ قدرت اللہ کی عدالت میں پیش کرکے جوڈیشل ریمانڈ کی درخواست کی۔

اسلام آباد پولیس نے بتایا کہ اسد قیصر کو خیبر پختون خوا میں کرپشن کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے، اینٹی کرپشن خیبرپختونخواہ نے اسد قیصر کی گرفتاری مانگی ہے۔

پی ٹی آئی وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ کسی کے مقدمے میں گرفتار کرنے کا اختیار اسلام آباد پولیس کو کس نے دیا۔

عدالت نے اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا پولیس کو اسد قیصر کے حوالے سے قانونی کارروائی مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ کے پی کے پولیس اپنا پراسس مکمل کر لے لیکن اس میں ایک ہفتے سے زائد کا وقت نا لگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں