آرٹس کونسل کراچی میں سعادت حسن منٹو کو خراج عقیدت پیش

آرٹس کونسل کراچی میں پاکستان تھیٹر فیسٹیول کے 12 ویں روز اجوکا تھیٹر گروپ نے “کون ہے یہ گستاخ” کے ذریعے سعادت حسن منٹو کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے کہا کہ تھیٹر شاہد ندیم کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے۔ساری عمر انہوں نے ٹیم کے ساتھ مل کر کام کیا، ہمارے اصلی ہیرو یہ لوگ ہیں۔خدمات کے اعتراف میں صدر آرٹس کونسل نے رائٹر و ڈائریکٹر شاہد ندیم کو شیلڈ دی اور پھول پیش کئے۔

اس موقع پر شاہد ندیم نے کہا کہ احمد شاہ ثقافتی جادوگر ہیں، فن و ثقافت کے فروغ کیلئے بہترین مواقع فراہم کررہے ہیں، منٹو ہمارا رول ماڈل اور عظیم کہانی کار تھے۔

ڈرامہ کی کاسٹ میں عثمان راج، ایم قیصر، عثمان ضیا، کامران مجاہد، بلال مغل، شہزاد صادق، رضوان ریاض، حافیہ مدثر، عثمان چوہدری اور عظمیٰ حسن شامل ہیں۔ڈرامہ دیکھنے کیلئے شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں