نجی ائیرلائن کے طیارے کا خرابی کے باعث ہنگامی لینڈنگ ،گورنرسندھ بھی سوار تھے

کراچی:کراچی سے اسلام آباد جانے والی نجی ائیر لائن کی پرواز نے کراچی ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی، جہاز میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری بھی سوار تھے ۔ذرائع کے مطابق نجی ائیرلائن کی پرواز میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری فیملی کے ہمراہ سوار تھے جب کہ کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز میں دیگر  150 مسافر بھی سوار تھے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ طیارے میں اڑان بھرنے کے فوری بعد اچانک تکنیکی خرابی پیدا ہوئی جس پر کپتان نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کا رخ فوری طور پر واپس کراچی ائیر پورٹ کی جانب موڑ دیا اور کراچی ائیر ٹریفک کنٹرول سے فوری ہنگامی لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔اس طرح طیارہ کسی حادثے سے بال بال بچ گیا۔

سول ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ پرواز کی ہنگامی لینڈنگ کے بعد پرواز کو منسوخ کر دیا گیا بعدازاں ائیر لائن انتظامیہ کی جانب سے مسافروں کو دوسری پرواز سے اسلام آباد کے لیے آگاہ کر دیا جائے گا۔  

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں