دنیا کی کم عمرترین مائیکروسافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل ارفع کریم ..
ارفع کریم دو فروری انیس سو پچانوے کوفیصل آباد میں لیفٹینٹ کرنل(ر) امجد کریم کے گھر پیدا ہوئی۔
بچپن سے ہی غیر معمولی صلاحیتوں کی وجہ سےصرف نو سال کی عمر میں کمپیوٹر کے عالمی امتحان میں کامیابی حاصل کرکے دنیا کو حیران کردیا۔ اور دنیا کی کم عمر ترین مائیکروسافٹ سرٹیفائیڈپروفیشنل ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔
پندرہ جولائی دو ہزار چھ کو ارفع نے امریکا میں بل گیٹس کے ہاتھوں سند وصول کی اور پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کردیا۔۔حکومت کی طرف سے بھی ارفع کریم کو فاطمہ جناح گولڈ میڈل ،سلام پاکستان ایوارڈ اور صدارتی تمغہ حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا۔
بائیس دسمبردوہزارگیارہ کوارفع کریم کو مرگی اور بعد میں دل کا دورہ پڑا۔ شدید بیماری کی وجہ سے ارفع کریم کو لاہور کے سی ایم ایچ ہسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں وہ چودہ جنوری دو ہزار بارہ کی شب صرف سترہ برس کی عمرمیں پورے پاکستان کو سوگوارکرگئی۔۔
