کتابیں ہاتھوں میں لئے تم شہید ہوئے ..
گولیاں چلیں اور قلم تمھارے ہاتھوں سے گر گئے..
بکھری قوم کو اپنے خون سے سمیٹنے والوں ..
آرمی پبلک اسکول کے بچوں ،، تم پراللہ کی رحمت ہو..
کسے معلوم تھا 16 دسمبر 2014 کا دن تاریخ میں بچوں کے قتل عام کا دن لکھا جائے گا. یہ سانحہ بھی ہمارے وطن اور دین کے ساتھ ہی ہونا تھا . شیطان کے چیلوں نے صرف تمھارا خون ہی نہیں بہایا. انھوں نے پاک دھرتی اور عظیم مذہب کو بھی داغدار کردیا..
پھولوں کے شہر کے شہیدوں .. ہم پر تمھارا قرض ہے ..اپنا خون دے کر تم نے ہمیںایک کردیا.. اور تم کو پتا ہی ہوگا کہ تمہیں شہید کرنے والے آج بدترین انجام کو پہنچ رہے ہیں.. سدا سکھی رہو..تم پر رحمتیں ہوں بے شمار..