عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر شاہی سید کا کہنا ہےکہ 16 سال سندھ پر حکمران رہنے والی جماعت عوام کو پینے کا پانی بھی نہ دے سکی، کراچی کی تعمیر اور ترقی کیلئے اتحاد اور اتفاق کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔
کراچی میں اے این پی ضلع شرقی کی نو منتخب کابینہ کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے شاہی سید نے کہا کہ خوشی ہے کراچی کے تمام اضلاع کی تنظیم سازی کا عمل مکمل ہوا۔
شاہی سید نے کہا کہ اے این پی شہداء کی امین جماعت ہے اور آج بھی میدان عمل میں ہے۔