وفادار ہیں، کسی سے سرٹیفکیٹ نہیں چاہیے، اے این پی

عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما امیر حیدر ہوتی کا کہنا ہے کہ وفادار ہیں، کسی سے سرٹیفکیٹ نہیں چاہیے۔

چمن میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے امیر حیدر ہوتی نے کہا کہ افغانستان اور پاکستان میں امن چاہتے ہیں، یہاں تجارت بند کرنی ہے تو پہلے کارخانے لگائیں۔

انہوں نے کہا کہ شفاف انتخابات ہونے چاہیئں، لوگ اسمبلیوں میں عوام کی طاقت سے جائیں۔

رہنما اے این پی نے مزید کہا کہ قبولیت سے اسمبلی جائیں گے تو سیاسی استحکام نہیں آئے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں