قانونی افغان باشندوں کو تنگ نہ کیا جائے، ایمل ولی خان

عوامی نیشنل پارٹی پختونخواہ کے سربراہ ایمل ولی خان کا کہنا ہےکہ حکومت سے درخواست ہےکہ افغان باشندوں کے ساتھ عزت کے ساتھ پیش آئیں، ایسی پالیسی بنائیں، جس سے افغانی عزت کے ساتھ رہ سکیں۔

مالاکنڈ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ایمل ولی خان نے کہا کہ ہم مانتے ہیں کہ غیرقانونی رہائش قابل قبول نہیں، افغان شہریوں کا معاملہ مختلف ہے۔

ایمل ولی خان نے مزید کہا کہ جو افغان پاکستان میں قانونی طور پر رہ رہے ہیں، انہیں تنگ نہ کیا جائے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ 8 فروری کو پختون عوام نکلیں گے اور اپنے مستقبل کو ترجیح دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں