امریکی انتخابات میں4 پاکستانی نژ ادامیدوار کامیاب

واشنگٹن:امریکا کے انتخابات میں چار پاکستانی نژاد امیدوار کامیاب ہوئے ہوگئے ہیں۔امریکی الیکشن میں بہت سے پاکستا نی نژاد امیدوار بھی ری پبلکن اور ڈیمو کریٹ پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑے، جن میں سے کچھ کامیاب رہے اور کچھ کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

پاکستا نی نژاد ری پبلکن امیدوار ایرون بشیر کو پنسلوینیا سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، انہیں پنسلوینیا کے کانگریس ڈسٹرکٹ میں ڈیموکریٹ برینڈن بوئل نے شکست دی۔ٹیکساس کی ریاستی اسمبلی سے دونوں مسلمان امیدوار کامیاب ہو گئے، ڈیلس سے سلمان بھوجانی اور ہیوسٹن سے ڈاکٹر سلیمان لالانی نے کامیابی حاصل کی۔

پاکستا نی نژاد امریکی ڈیموکریٹ امیدوار مریم صبیح الیکشن ہار گئیں جبکہ ریاست مشی گن کے ہاو¿س ڈسٹرکٹ 57 کی نشست کے انتخابات میں ری پبلکن امیدوار تھامس کوہن جیت گئے اور پاکستا نی نژاد ڈیموکریٹ امیدوار عائشہ فاروقی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

امریکی صدر کے انتخاب کیلئے تمام 50 ریاستوں میں ہونے والی پولنگ کے نتائج کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابی معرکہ جیت لیا ہے اور وہ امریکا کے 47 ویں صدر بن گئے ہیں۔امریکی صدارتی انتخاب میں538 میں سے اب تک ڈونلڈ ٹرمپ نے 292 اور کملا ہیرس نے 226 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے ہیں۔

امریکا کی 50 میں سے 27 ریاستوں میں ڈونلڈ ٹرمپ کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ 19 میں کملا ہیرس کو کامیابی ملی ہے۔اب تک کے نتائج کے مطابق ایوان نمائندگان میں ری پبلکن 188 اور ڈیموکریٹس 160 نشستوں پر کامیاب ہو چکے ہیں۔ امریکا میں ہونے والے صدارتی الیکشن میں امریکی کانگریس کے ایوان بالا یعنی سینیٹ میں ری پبلکنز نے اکثریت حاصل کر لی۔امریکی صدارتی الیکشن میں ری پبلکنز نے 100 رکنی ایوان میں 51 نشستوں کے ساتھ برتری حاصل کر لی ہے جبکہ 43 نشستوں پر ڈیموکریٹ نے کامیابی حاصل کی ہے۔نومنتخب صدر ڈونلڈٹرمپ نے وکٹری خطاب میں کوئی نئی جنگ شروع نہ کرنے اور جاری جنگوں کوختم کرنے کے لئے اقدامات اٹھانے کااعلان کیا ہے ۔کلاہیرس نے ڈونلڈٹرمپ کوفون کرکے کامیابی پرمبارک دی ہے جبکہ الیکشن میں اپنی شکست تسلیم کرلی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں