عامر لیاقت کو جیل ہوگی؟؟؟

سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اوراینکر پرسن عامر لیاقت حسین پرتوہین عدالت کے مقدمے میں فرد جرم عائد کردی ہے ۔عامر لیاقت کے وکیل نے عدالت سے ایک مرتبہ پھر غیر مشروط معافی مانگی جسے عدالت نے مسترد کردیا۔عدالت نے عامرلیاقت پرفرد جرم عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملزم کا رویہ بھی درست نہیں تھا۔
سپریم کورٹ نے عامر لیاقت پر فرد جرم نجی ٹی وی پر نو مارچ سنہ2017 میں ‘ایسے نہیں چلے گا’ کے نام سے چلنے والے پروگرام کے حوالے سےعائد کی ہے۔
عدالت کا کہنا ہے کہ ملزم نے نجی ٹی وی چینل پر پروگرام نشر کر کے سپریم کورٹ کے اس حکم کی خلاف ورزی کی ہے جو عدالت عظمی نے چھ مارچ سنہ 2017 کو جاری کیا تھا جس میں عدالت نے واضح طور پر احکامات دیے تھے کہ وہ اپنے کسی پروگرام میں ایسے الفاظ استعمال نہیں کریں گے جس سے نفرت انگیزی کا پہلو نکلتا ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں