معروف ٹی وی میزبان عامر لیاقت حسین نے گذشتہ رات نجی ٹی وی کے شو میں اپنی ذاتی زندگی کے بارے میںکھل کربات کی .. انہوں نے اپنی پہلی بیوی سے جاری معاملات کے بارے میں بتایا اور دوسری بیوی سے متعلق حقیقت حال سے بھی آگاہ کیا .
عامر لیاقت کاکہنا تھا کہ یوٹیوب اور دیگر سماجی رابطوں کی سائٹ پر جس طرح جھوٹی اطلاعات کا جال پھیلایا جارہا ہے اُس سےعام آدمی بھی یہ سوچنے پر مجبور ہوجائے گا کہ ان کی دوسری شادی سے کسی کو آخر کیا تکلیف ہے ؟ عامر لیاقت نے کہا کہ ان کی دوسری اہلہیہ طوبی کو بے پردگی کےطعنے دیے جاتے ہیں ؟ لیکن ان کی بیٹی کے بارے میں دریافت نہیں کیاجاتا کہ اُن کی پہلی اہلیہ نے خود تو پردہ کرلیا بیٹی کو کیوں نہیں کرایا۔کیونکہ شادی سے پہلے وہ بھی پردہ نہیں کرتی تھیں بلکہ 7 برس بعد اسکارف لینا شروع کیا بشری کے لیے اپنی پہلی کتاب ’’ہماری ماں سیدہ خدیجۃ الکبری‘‘ کا انتساب بھی اُن کے اور دعا کے نام کیا ِ،
عامر لیاقت نے بتایا کہ پہلی بیوی بشریٰ ڈیفینس میں عالی شان گھر میں رہائش پذیر ہیں، بچے کراچی اور لندن میں تعلیم حاصل کررہے ہیں اور ابھی تک میری ہی کفالت میں ہیں، تاہم بشری نے اپنے ٹوئٹر پروفائل میں اپے شوہر کا نام تک لکھنا گوارا نہیں کیا.۔اُنہوں نےبتایا کہ اِس وقت بھی اُن کی اہلیہ لندن میں احمد اور دعا کے ساتھ نئے سال کی خوشیاں منانے گئی ہوئی ہیں اور اِس حوالے سے اُن کے اخراجات میرے ذمے ہیں اور یہ تمام باتیں ’’جتانے ‘‘ کے لیے نہیں ہوتیں بلکہ جن کو تکلیف ہے اُن کو ’’بتانے ‘‘ کے لیے ہوتی ہیں۔
عامر لیاقت نے دوسری بیوی طوبیٰ کے بارے میں بتایا کہ وہ اور طوبی ایک چھوٹے سے فلیٹ میں رہتے ہیں جبکہ بشری اور دعا بنگلے میں رہاہش پذیر ہیں ÷
عامر لیاقت نے افسوس کا اظہار کیا کہ کچھ لوگ طوبی کو سوشل میڈیا پر یہ لکھتے ہیں کہ تو نے ’’اپنی باپ کی عمر والے آدمی سے شادی کرلی‘‘ تو میں لرز کر رہ جاتا ہو ں کہ معاذ اللہ یہ سنت عمل کے بارے میں اس طرح کے خیالات رکھتے ہیں۔اُن کاکہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر صارفین کی بدتمیزیاں کہیں بشری سے اُن کے رشتے کو ختم کرانے کا سبب نہ بن جائیں کیونکہ سوشل میڈیا پر ہر جل ککڑا میرا باپ بنا ہوا ہے ۔
شو کے دوران شو کی میزبان فضہ شعیب نے پروگرام میں آمد پر عامر لیاقت اور طوبیٰ کا شکریہ ادا کیا ، ان کا کہنا تھا کہ دوسری شادی کرنے والی لڑکی کو طعنے دینے کے بچائے اس کا گھر بسانے کی کوشش کرنی چاہیئے..