ڈیرہ اسماعیل خان: علی امین گنڈا پور، اہلیہ، والد اور بھائی کے کاغذات نامزدگی جمع

ڈیرہ اسماعیل خان سے تحریک انصاف پختونخوا کے صدر علی امین گنڈا پور، ان کے بھائی فیصل امین، والد امین اللہ اور اہلیہ شہناز علی امین کے کاغذات نامزدگی جمع کروادیئے گئے۔

علی امین گنڈا پور کے حلقے این اے 44، خیبر پختوا اسمبلی کے حلقے پی کے 112، 113 پر کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے۔

ان نشستوں پر علی امین گنڈا پور کے والد امین اللہ اور بھائی فیصل امین کے کاغذات بھی جمع کروائے گئے ہیں۔

سابق وفاقی وزیر کی اہلیہ شہناز علی امین کے کاغذات نامزدگی صوبائی اسمبلی کی نشست پی کے 113 پر جمع کروائے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں