support

امریکی پشت پناہی پر اسرائیل غزہ میں بمباری کررہاہے، سراج الحق

لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے امریکی شہ پر اسرائیل غزہ میں اسپتالوں، اسکولوں پر بم برسا رہا ہے۔ گزشتہ 12دنوں میں سیکڑوں بچے، حاملہ خواتین شہید ہوگئیں، ہزاروں افراد ملبے تک دب گئے، غزہ کھنڈر کا نقشہ پیش کررہا ہے۔

منصورہ میں سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی ا میر العظیم اور سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ اسلامی سربراہی کانفرنس میں اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کی کانفرنس نشستن،گفتن اور برخاستن ثابت ہوئی، او آئی سی سربراہی کانفرنس بنائی جائے، حکمران لفظی جمع خرچ کے بجائے فلسطینیوں کی مدد کے لیے عملی اقدامات اٹھائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے توسیع پسندانہ عزائم پوری دنیا میں آگ اور خون کا کھیل برپا کردیں گے، گریٹر صیہونی ریاست کا منصوبہ انسانوں کی غلامی کا ہے، اسے روکنا ہوگا، اسرائیل پاکستان کو سب سے بڑا دشمن سمجھتا ہے۔

امیر جماعت نے نے جمعہ کو ملک بھر میں فلسطینیوں کے لیے امداد جمع کرنے کا اعلان کیا اور قوم سے اپیل کی کہ وہ بڑھ چڑھ کر مظلوموں کی مدد کریں۔ انہوں نے عوام کو یقین دلایا کہ ان کا دیا گیا ایک ایک روپیہ غزہ پہنچے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں