پرچے آﺅٹ کرکے لاکھوں روپے کمائے جارہے ہیں ،امین الحق

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئررہنما سیدامین الحق نے کہا ہے کہ تعلیمی نظام تباہی کے دہانے پر پہنچ چکاہے اور صوبائی وزیر تعلیم بھنگ پی کر سو رہے ہیں۔میٹرک کے امتحانات کے دوران امتحان ہونے سے قبل پرچہ آﺅٹ ہونے پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے سید امین الحق نے کہا کہ ہر مضمون کا امتحان سے ایک رات قبل پرچہ آﺅٹ کر دیا جاتا ہے، کراچی میٹرک بورڈ کے امتحانات میں ہونے والی بے ضابطگیوں پرکوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ پرچے آﺅٹ کرکے لاکھوں روپے کمائے جاتے ہیں، راتوں رات طلبہ کے امتحانی مراکز تبدیل کیے جا رہے ہیں۔امین الحق نے کہا کہ انتخابی مراکز میں بجلی ہے پانی ہے اور نہ ہی والدین کے بیٹھنے کا معقول انتظام ہے۔ایم کیوایم رہنمانے کہاکہ اندرون سندھ سے کرپٹ افسران کو رشوت کے عوض اہم عہدوں پر تعینات کیاگیا ہے، سازش کے تحت کراچی میں نقل کلچر کو فروغ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔امین الحق نے مطالبہ کیاکہ میٹرک بورڈ کے عہدیداران کو ہٹایاجائے اور قابل افسران کو میٹرک بورڈ کی ذمہ داریاں سونپی جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں