ندیم باقی مولوی کا پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان

نامورتجزیہ کار اور ماہر معاشیات ندیم باقی مولوی نے پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان کردیا۔ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ وہ پچھلے دس سال سے سچ کی تلاش اورملک کی فلاح کیلئے آواز بلند کرتے آرہے ہیں ۔ سماجی مسائل کے ساتھ ساتھ انھوں نے ملک کی معاشی ترقی اور غربت کے خاتمے کیلئے بھی متعدد پلیٹ فارمز سے آگاہی پیدا کرنے کی کوشش کی ۔۔
ندیم باقی مولوی کا کہنا ہے کہ گزشتہ ستر سالوں میں سیاسی جماعتوں نے اقتدار میں آنے کے بعد اپنے مفادات کو ترجیح دی ، جس سے ملک اور عوام تباہی کی دلدل میں دھنستے گئے ۔۔ ساتھ ہی تعلیم کو اولین ترجیح نہ بنانے سے عوام میں شعور کی بیداری کا عمل بھی ادھورا رہا ۔ معاشی پستی کی وجہ سے عوام کی توانائیاں دو وقت کی روٹی کی تلاش میں ضائع ہوتی رہیں۔۔اور سماجی مسائل اور جرائم میں اضافہ ہوتا گیا ۔۔معاشی افراتفری کی وجہ سے لوگ اپنے اصل دشمن کے بجائے ایک دوسرے سے دست و گریباں ہونے لگے اور طبقاتی کشمکش اور نسلی تعصب میں بھی اضافہ ہوا ۔۔
اس صورتحال میں ملک کی روایتی سیاسی جماعتوں کی جانب سے کسی بہتری کی امیدیں دم توڑ گئیں۔۔ایسے میں عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی ہی ایسی جماعت بن کر سامنے آئی ، جسے آزمانے کا موقع دیا جانا وقت کی اولین ضرورت نظر آتا ہے ۔عمران خان نے نوجوانوں کو خودداری کا درس دیا اور انھیں ان کی اصل طاقت سے آگاہ کیا۔ پی ٹی آئی کی تعلیم ، صحت اور انصاف کیلئے کوششیں بھی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔۔
ایسے میں ،میں سمجھتا ہوں کہ نوجوان نسل کو اب اپنا سیاسی رخ متعین کرلینا چاہیئے، اور پی ٹی آئی ہی وہ جماعت ہے جو انھیں درست سمت میں گامزن کرسکتی ہے ۔ چنانچہ میری پاکستانیوں سے اپیل ہے کہ اپنے ووٹ کا استعمال امانت سمجھ کر کریں اور ملک میں تبدیلی کیلئے اپنا کردار ادا کریں ۔
شکریہ
ٹی وی اینکر،صحافی اور ماہرمعاشی امور، ندیم باقی مولوی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں