ایلون مسک نے سیاست میں آنے کا عندیہ دے دیا

نیو یارک:ٹیکنالوجی کمپنیوں کے مالک ارب پتی ایلون مسک نے سیاست میں آنے کا عندیہ دے دیا،امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈٹرمپ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ایلون مسک نے کہا کہ میں خدمت کرنے کے لئے تیار ہوں۔ ٹویٹر پیغام میں ایلون مسک نے اے آئی سے تیار کردہ اپنی ایک تصویر بھی جاری کی ہے جس میں وہ “محکمہ حکومتی کارکردگی” کی تختی کے ساتھ پوڈیم پر کھڑے ہیں۔

خیال رہے کہ امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈٹرمپ نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ اگر وہ صدارتی انتخابات جیت جاتے ہیں تو وہ ایلون مسک کو اپنی کابینہ میں شامل کرنے پر غور کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں