آن لائن شاپنگ ویب سائٹ علی بابا نے بزنس کا نیا عالمی ریکارڈ بنا دیا ۔علی بابا نے گیارہ نومبر کوسیل لگانے کا اعلان کیا تھا، گیارہ نومبر کو دنیا بھر میں لوگ ویب سائٹ پر جیسے ٹوٹ ہی پڑے ۔ویب سائٹ کے ذریعے صرف ایک منٹ پچیس سیکنڈ میں ایک ارب ڈالر کے آرڈرز بک کرائے گئے۔ جبکہ پہلے ایک گھنٹے میں دس ارب ڈالر کا بزنس کیا گیا۔ دن بھر خریداری ہوتی رہی اور اگلا دن شروع ہونے سے پہلے ہی عالمی ریکارڈ بن گیا ۔ چوبیس گھنٹوں میں دنیا بھر سے تقریبا 31 بلین ڈالرکی خریداری کی گئی۔ جوکہ ایک ورلڈ ریکارڈ ہے۔