ali sadpara rescue operation k2

لاپتہ کوہ پیمائوں کی تلاش.دنیا کی تاریخ کا مشکل ترین ریسکیو آپریشن

کوہ پیما علی سدپارہ اور ان کے دو غیر ملکی ساتھیوں کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ پاک فوج کے دو ہیلی کاپٹر اور امدادی ٹیم سرچ آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ پاک فوج کی ٹیم سی فور کے مقام پر پہنچ گئی، یہ وہ مقام ہے جہاں علی سدپارہ کا ٹریکر آخری بار ٹریس ہوا تھا۔اس مقام کو ڈیتھ زون بھی کہا جاتا ہے، یہاں برفانی ہوائیں نوے کلومیٹر فی گھنٹہ کے حساب سے چل رہی ہیں۔جبکہ درجہ حرارت منفی پچاس ہے۔
کے ٹو کو سر کرنے کی کوشش کے دوران لاپتہ ہونے والے پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ کوہ پیما علی سد پارہ اور ان کی ٹیم کی تلاش کے آپریشن کو آج دوسرا روز تھا۔
گزشتہ روز آرمی ہیلی کاپٹرز کے ذریعے 7 ہزار میٹر کی بلندی تک لاپتہ کوہ پیماؤں کو تلاش کیا گیا لیکن خراب موسم اور تیز ہواؤں کے باعث سرچ آپریشن میں مشکلات پیش آئیں۔تلاش کا کام پیر 8 فروری کو بھی جاری رہے گا

سی فور۔۔ وہ مقام جہاں علی سدپارہ کے ٹریکر کا رابطہ منقطع ہوا۔آرمی اہلکار سی فور میں ریسکیو آپریشن کے دوران۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں