اچکزئی کو نامزد کرکے عمران خان نے زبردست پیغام دیا، علی محمد خان

تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہےکہ اچکزئی کو نامزد کرکے عمران خان نے زبردست پیغام دیا۔

قومی اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ چھوٹے صوبے سے محمود اچکزئی کو نامزد کرکے بتایا ہے، بانی پی ٹی آئی واحد لیڈر ہیں۔

علی محمد خان کا کہنا ہےکہ اصل مینڈیٹ والے آگئے ہیں، آج بھی اصل وزیراعظم عمران خان ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا نمائندہ عمر ایوب زیادہ ووٹ حاصل کرے گا، اصلی فارم 45 والے ووٹ ہیں، حقیقی مینڈیٹ کے ساتھ پاکستان کو آگے لے کر جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں