تحریک انصاف پختونخوا کے صدر علی امین گنڈا پور متوقع طور پر اگلے وزیراعلیٰ ہوں گے۔
پختونخوا سے قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر پی ٹی آئی کو اکثریت حاصل ہوگئی، جہاں امیدواروں نے چترال، ایبٹ آباد، سوات، چارسدہ، صوابی، نوشہرہ، مہمند، خیبر، مردان اور بنوں سے کامیابی سمیٹی ہے۔
صوبے میں حکومت بنانے کے لیے اسمبلی میں 73 نشستیں درکار ہیں جبکہ غیرحتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ 76 آزاد امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے۔
پی ٹی آئی نے اکثریت حاصل کرلی ہے اور بغیر کسی اتحادی کے صوبے میں مسلسل تیسری مرتبہ حکومت بنانے کی پوزیشن حاصل ہوگئی ہے-