غزہ: مظالم کی انتہاء، الشفاء کے ICU میں کوئی مریض زندہ نہیں رہا

غزہ کے الشفا اسپتال کے آئی سی یو مریض اب زندہ نہیں رہا۔

اسپتال ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ الشفا اسپتال میں رات گئے کم از کم 22 فلسطینی جبکہ 3 دن میں 55 افراد انتقال کر چکے۔

الشفا میڈیکل کمپلیکس کی انتظامیہ کا کہنا ہےکہ الشفا اسپتال میں ہر ایک منٹ میں ایک فلسطینی شہید ہورہا، نومولود اور شیر خوار بچوں سمیت بوڑھے اور ہر مریض موت کے قریب ہے۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہےکہ اسرائیلی محاصرے کے باعث الشفا اسپتال زندہ لوگوں کیلئے کھلا قبرستان بن چکا، دنیا کی آنکھوں کے سامنے بےگناہ لوگوں، بچوں کو مرنے کیلئے چھوڑنا جنگی جرائم سے کم نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں