کراچی میں الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت بنو قابل فارماسسٹ پروگرام کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر الخدمت فارمیسی کے ڈائریکٹر جمشید احمد نے کہا کہ کراچی میں 11 فارمیسیز کام کر رہی ہیں۔ 2022ء میں فارمیسیز سے 55 کروڑ کی دوائیں رعایتی نرخ پر فروخت ہوئیں۔
ان کا کہنا تھا کہ فارمیسیز کا نیٹ ورک ملک بھر میں پھیلا رہے ہیں، تمام اسپتالوں کو ان فارمیسیز سے کنیکٹ کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں الخدمت کے 45 اسپتال 2 ارب روپے کی دوائیں خریدتے ہیں۔