عمران خان کا مضمون تحریری شکل میں باہر نہیں گیا، اڈیالہ جیل حکام

اڈیالہ جیل حکام نے کہا ہےکہ “دی اکانومسٹ” میں شائع شدہ بانی تحریک انصاف عمران خان کا مضمون تحریری شکل میں جیل سے باہر نہیں گیا۔

آئی جی جیل خانہ جات فاروق نذیر نے بتایا کہ مضمون تحریری شکل میں جیل سے باہر جاتا تو کارروائی ہوچکی ہوتی۔

محکمہ جیل کے حکام نے تحقیقات کی تھیں، جس میں یہ بات سامنے آئی کے مضمون تحریری شکل میں اڈیالہ جیل سے باہر نہیں گیا تھا۔

جیل حکام کا کہنا ہےکہ عمران خان سے ملنے والوں کو مکمل اسکین کیا جاتا، سی سی ٹی وی کیمروں سے ریکارڈنگ ہوتی ہے۔

حکام کے مطابق ملاقات کیلئے آنے والے ایس او پیز کے تحت خالی ہاتھ آتے اور خالی ہاتھ جاتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں