حکومت کا افغان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے پر نظرثانی کا فیصلہ

اسلام آباد :وفاقی حکومت نے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے پر نظرثانی کافیصلہ کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی وزارت تجارت کو افغان ٹرنزاٹ ٹریڈ معاہدے پر نظرثانی کی تجاویز تیار کرنے اور اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ وزارت تجارت افغانستان کی حقیقی امپورٹ ضروریات سے آگاہ کرے۔انہوں نے یہ بھی حکم دیاکہ کھاد اور چینی سمیت اشیائے ضروریہ کی اسمگلنگ روکنے کے اقدامات اٹھائے جائیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے وزارت تجارت سے ایک ماہ میں رپورٹ طلب کرلی۔

دوسری جانب حکومت نے اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے بارڈر کنٹرول اتھارٹی بنانے کا فیصلہ کرلیا اور وزارت داخلہ کو بارڈر کنٹرول اتھارٹی کے قیام سے متعلق ٹاسک سونپ دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں