غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف کریک ڈاون، 108 افغان باشندے گرفتار

کراچی میں کلفٹن کے علاقے نیلم کالونی کے داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کر کے متعدد مشکوک افراد کو چیک کیا گیا 40 سے زائد مشتبہ افراد انٹروگیٹ جبکہ غیر قانونی طور پر پاکستان میں مقیم 14 افغان باشندے گرفتار کیے گئےگرفتار افغان باشندوں کے خلاف فارن ایکٹ 1946 کے تحت مقدمہ درج کر دیا گیا ہے۔

کوئٹہ اور گردونواح میں پولیس کی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں جس میں غیر قانونی طور پر مقیم 94 افغان باشندے گرفتار کئے گئے ہیںغیر رجسٹرڈ افغان باشندوں کے خلاف فارن ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیاگیا ایس ایس پی آپریشن کاکہنا تھاکہ گرفتار افغان باشندوں کو ڈی پورٹ کیا جا ئے گا ۔22ہزار غیر قانونی افغان باشدوں کا ڈیٹا اکھٹا کیا جا چکا ہے ۔

دوسری جانب افغان پناہ گزیں خاندانوں کی انخلاء ریکارڈ اضافہ کیا گیا ہے۔ملک بھر میں رہائش پذیر افغان خاندانوں کی انخلاء کے سلسلہ میں ریکارڈ تیزی آئی ہے ۔

افغان کمشنریٹ ذرائع کے مطابق آج 57 افغان خاندانوں کو لیکر 30 ٹرک طورخم سرحدی گزرگاہ پہنچ گئےہیں،واپس جانےوالے57 افغان خاندان 391 افراد پر مشتمل ہےقانونی کاروائی کے بعد افغان خاندانوں کو افغانستان جانے کی اجازت دی جارہی ہے۔

افغان کمشنریٹ ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ دو روز میں 945 افراد پر مشتمل 117 خاندان وطن واپس لوٹ گئے ہیں۔ماہ ستمبر میں 1817 افراد پر مشتمل 337 افغان خاندان افغانستان جاچکے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ 30 اکتوبر تک افغان خاندانوں کی واپسی میں مزید تیزی آئے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں