اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقات پر 3 دن کی پابندی عائد

اڈیالہ جیل انتظامیہ نے جیل میں قیدی حوالاتیوں کی ملاقات پر 3 دن کے لئے پابندی عائد کر دی ہے پابندی کا اطلاق آئی جی جیل خانہ جات کے فیصلے کے بعد کیا گیا۔ جیل ذرائع کے مطابق پابندی کا فیصلہ جیل اطراف میں سیکورٹی خدشات کے پیش نظر کیا گیاہے۔

پابندی کے تحت ملاقاتوں پر پابندی کا اطلاق 15 مئی کی رات 12 بجے تک رہے گااس دوران جیل انتظامیہ کو جیل کے اطراف میں سرچنگ اور کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے جیل میں ہنگامی فرضی مشقیں کروانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں