عام انتخابات سے قبل پیپلز پارٹی بھی بلوچستان میں متحرک ہوگئی، سابق وزیراعلیٰ میرعبدالقدوس بزنجو سمیت دیگر اہم رہنماوں نے پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا۔
عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہےکہ جلد ساتھیوں کے ہمراہ پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کروں گا، زرداری اور بلاول سے ملاقات بھی ہوگی۔
میر یعقوب بزنجو، میر نصیب مری، نصرت شاہین اور سرفراز ڈومکی پارٹی میں شامل ہوں گے۔