نواز شریف اِدھر،اُدھر دیکھ کر کہتے ہیں مجھے کیوں بلایا؟، عبدالقادر پٹیل

پیپلز پارٹی رہنما عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہےکہ نواز شریف اِدھر، اُدھر دیکھتے ہیں اور کہتے ہیں مجھے کیوں بلایا؟۔

لاہور میں ورکرز کنونشن سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ 3 بار کا وزیراعظم اور ان کے نمائندے عوام کے پاس جانے سے گھبرا رہے، اس لئے دفاتر کے چکر لگارہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف نے نواز شریف کو باندھ کر کراچی بھیجا تھا تو زرداری نے کہا تھا کہ ان کا خیال رکھنا۔

عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ بچھو کی طرح ڈسنے کی آپ کی عادت نہیں جاتی، عدم اعتماد میں آپ کا کتنا حصہ تھا؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں