خان عبدالغفار خان پختونوں کے قوم پرست سیاستدان کی حیثیت سے مشہور ہیں.. انھیں بھارتی نیشنل کانگریس سے قریبی تعلقات کی وجہ سے سرحدی گاندھی کے نام سے پکارا جاتا ہے۔وہ تقسیم سے قبل برطانوی فوج میں بھی شامل رہے، خان عبدالغفار خان نے عمرانی تحریک چلانے اور پختون قبائل میں اصلاحات کی بات کی .
1920 میں انھوں نے مہاتما گاندھی اور انڈین نیشنل کانگریس کے ساتھ الحاق کیا، 1987ء میں بھارتی شہری نہ ہونے کے باوجود انھیں بھارت کے رتنا ایوارڈ“ سے نوازا گیا ۔ 1988ء میں پشاور میں ان کا انتقال ہوا، اور وصیت کے مطابق انھیں جلال آباد افغانستان میں دفن کیا گیا۔