سابق وفاقی وزیر عباس آفریدی کا ن لیگ چھوڑنے کا اعلان

لاہور:مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر عباس آفریدی نے مسلم لیگ ن چھوڑ دی۔عباس آفریدی نے باقاعدہ استعفیٰ پارٹی صوبائی صدر اور مرکزی جنرل سیکرٹری احسن اقبال کے نام بھجوا دیا۔عباس آفریدی نے کہا کہ ذاتی مصروفیات کے بنا پر سیاست چھوڑ رہا ہوں اور کسی پارٹی میں شمولیت اختیار نہیں کروں گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف نے قوم سے جو گلہ کیا تھا وہ درست تھا۔سینئر قیادت نے نواز شریف سے وفا نہیں کی، مسلم لیگ کے قائد اب سیاست سے غیر متعلقہ ہوگئے ہیں ان کے پاس کوئی ایگزیکٹو پوسٹ نہیں کہ وہ کچھ کر سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں