سانحہ 9 مئی: پہلا فیصلہ، گوجرانوالہ میں 51 ملزمان سزا سنادی گئی

ملک میں 9 مئی واقعات کے کیسز کا پہلا فیصلہ گوجرانوالہ میں سنادیا گیا۔

اے ٹی سی کی خاتون جج نے سینٹرل جیل میں 9 مئی کے مقدمے میں ملوث 51 ملزمان کو دہشت گردی کی 3 دفعات کے تحت 5، 5 سال قید اور اور 10 دس ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی۔

ملزمان میں گوجرانوالہ سے پی ٹی آئی کے نومنتخب ایم پی اے کلیم اللہ خان بھی شامل ہیں، ملزمان کو سڑک بلاک کرنے، املاک کو نقصان پہنچانے، ہجوم جمع کرنے سمیت دیگر دفعات میں بھی سزا سنائی گئی۔

نو مئی کو احتجاج کے دوران حساس تنصیبات پر حملے کئے گئے تھے، جس میں ایک ایس پی سمیت دس اہلکار زخمی اور ایک شہری قتل ہوا تھا، چار گاڑیاں بھی توڑی گئی تھیں۔

کیس میں پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی، مراد سعید، علی امین گنڈا پور سمیت متعدد کی جائیداد قرق کی جاچکی، نامزد متعدد رہنما عبوری ضمانت پر ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں