90 روز میں الیکشن، قاضی فائز کو عملدرآمد کروانا ہوگا، تحریک انصاف

چیئرمین تحریک انصاف، سابق وزیراعظم عمران خان کے کے قانونی امور کے ترجمان نعیم پنجوتھا نے کہا ہےکہ نئے چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کو نہ صرف 90 روز میں انتخابات کی تاریخ دینا ہوگی، عملدرآمد بھی کرانا ہوگا۔انہیں سپریم کورٹ میں تقسیم کا تاثر ختم کرنا ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس کو بنیادی حقوق کی بحالی اور ملٹری کورٹس میں سویلینز کے ٹرائل کا فیصلہ کرنا ہوگا۔عدلیہ سے کالی بھیڑوں کا خاتمہ اور ججز کی تقرری کا طریقہ کار بہتر بنانا ہوگا۔چیف جسٹس کو عدالتی فیصلوں پر عملدرآمد، توہین عدالت کی کارروائی اور آئین شکنی پر آرٹیکل 6 لگانا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں