400 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کو ریلیف کی تجویز مسترد

آئی ایم ایف نے 400 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کو ریلیف دینے کی تجویز مسترد کردی۔صارفین کو بجلی کے بلوں پر ریلیف دینے کے معاملے پر پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان رابطہ ہوا۔اس موقع پر 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین سے بلز قسطوں میں وصول کرنے پر اتفاق ہوا، بلز قسطوں میں وصول کرنے کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی۔آئی ایم ایف نے بجلی اور گیس چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن اور ریکوری بہتر بنانے پر بھی زور دیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں