یہ اہم نہیں کہ کون اقتدار میں ہے، اہم ہےکہ اقتدار میں کیسے آئے؟ بریڈ شرمن

امریکی رکن کانگریس شیلا جیکسن نے کہا ہےکہ پاکستان کے استحکام کے لیے آزادانہ اور منصفانہ انتخابات ضروری ہیں۔

شیلا جیکسن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات پاکستانی عوام کے لیے ایک اہم سنگ میل ہیں۔

علاوہ ازیں ڈیموکریٹک کانگریس مین بریڈ شرمن نے امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ اہم نہیں کہ کون اقتدار میں ہے اہم ہے کہ اقتدار میں کیسے آئے؟

بریڈ شرمن نے کہا کہ امریکا دنیا بھر میں جمہوریت کا ساتھ دے رہا ہے، پاکستان میں منصفانہ اور آزادانہ انتخابات کی حمایت کرتے ہیں، اس بات سے قطع نظر کہ کون منتخب ہوتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں