یوم دفاع پاکستان جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا

ملک بھر میں آج یوم دفاع پاکستان ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے تاہم عام تعطیل نہیں ہے، مختلف تقریبات میں مقررین دفاع پاکستان کی اہمیت اور شہدائے 6 ستمبر کو زبردست خراج عقیدت پیش کررہے ہیں۔ صدر مملکت، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، سروسز چیفس اور افواج پاکستان کی جانب سے 58 ویں یوم دفاع و شہداء کے موقع پر شہداء اور لواحقین کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں