یومِ دفاع و شہدا قومی و عسکری تاریخ کا اہم سنگ میل، آرمی چیف

آرمی چیف نے کہا کہ یومِ دفاع و شہدا ہماری قومی و عسکری تاریخ کا ایک اہم سنگ میل ہے، یہ دن ہمیں اپنی مسلح افواج کی لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، 65 کی جنگ میں مسلح افواج نے دشمن کی جارحیت کو جرات اور پیشہ ورانہ مہارت سے ناکام بنایا۔آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے یومِ دفاع کے موقع پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ شہدا کا تقدس اور احترام ہماری اہم ذمے داری ہے، پاک فوج اور عوام کے درمیان اعتماد و یگانگت ہمارا قیمتی اثاثہ ہے۔انہوں نے کہا کہ 65 کی جنگ میں قومی اتحاد و یکجہتی کا عظیم جذبہ دیکھنے میں آیا اور اسی جذبے سے ہم نے دشمن کی جارحیت کو ناکام بنایا، پاک فوج اپنے نظم و ضبط اور اعلیٰ پیشہ ورانہ معیار کی بدولت دنیا میں نمایاں مقام رکھتی ہے۔آرمی چیف نے کہا ہے کہ ایمان، تقویٰ اور جہاد فی سبیل للّٰہ ہمارا طرہ امتیاز ہے، پاک فوج دشمن کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے ہر دم تیار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں