کچے کے علاقے رانی مہر سے 2 مغوی بازیاب

ایس ایس پی کندھ کوٹ امجد شیخ نے کہا ہے کہ کچے کے علاقے رانی مہر سے 2 افراد کو بازیاب کرالیا گیا ہے۔میڈیا سے گفتگو میں امجد شیخ نے کہا کہ بازیاب کرائے گئے دونوں افراد کو ایک ہفتے قبل اغوا کیا گیا تھا۔انہوں نے آپریشن کے حوالے سے مزید بتایا کہ ڈاکو مغویوں کو دوسری جگہ منتقل کر رہے تھے کہ پولیس پہنچ گئی۔ایس ایس پی کندھ کوٹ کے مطابق ڈاکوؤں نے پولیس کو دیکھ کر فائرنگ کی، جوابی فائرنگ پر ڈاکو مغویوں کو چھوڑ کر فرار ہوگئے۔امجد شیخ نے یہ بھی کہا کہ تمام مغویوں کی بازیابی تک کچے میں آپریشن جاری رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں