کراچی: گلستان جوہر میں فائرنگ، نامور عالم دین شہید

کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں فائرنگ سے معروف عالم دین مولانا ضیاء الرحمان شہید ہوگئے۔بلاک 16 میں مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے جامعہ ابوبکر اسلامیہ کے مہتمم مولانا ضیاء الرحمن کو قتل کردیا۔

اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ایسٹ کے مطابق مولانا گلستان جوہر میں ایف بی آر بلڈنگ کے سامنے پارک میں چہل قدمی کررہے تھے جہاں اُن پر فائرنگ کی گئی، موبائل فون یا نقدی نہیں چھینی گئی۔

ایس ایس پی ایسٹ عرفان بہادر کا کہنا ہےکہ جائے وقوعہ سے 11 خول ملے ہیں، جس میں 4 خول نائن ایم ایم اور 7 تیس بور کے ہیں۔ کیمروں کی نشاندہی کرلی، جس سے ٹارگٹ کلرز کی شناخت ممکن ہوگی۔

ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا ہےکہ 2 موٹر سائیکل پر سوار ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کی، دریں اثنا آئی جی سندھ نے واقعے کا نوٹس لیکر ایس ایس پی ایسٹ سے رپورٹ طلب کرلی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں