مہنگی بجلی کے خلاف عوام کااحتجاج جاری ہے جکبہ کراچی کے لئے بجلی مزید مہنگی کرنے کی تیاری کرلی گئی ہے اور کراچی کے لیے بجلی 10 روپے 32 پیسے فی یونٹ تک مزید مہنگی کرنے کی درخواست دائر کی گئی ہے۔کراچی کے لیے بجلی کی قیمت میں اضافے کی حکومتی درخواست نیپرا میں جمع کرائی گئی ہے جس میں اضافہ 23-2022 کی 3 مختلف سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی مد میں مانگا گیا ہے۔کے الیکٹرک نے کراچی والوں کے لیے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ ہوش ربا اضافے کی درخواست پر کہا ہے کہ اس کی وجہ ملک بھر میں نرخ برابر رکھنا ہے۔ترجمان کے الیکٹرک نے کہا کہ بجلی نرخوں اور ٹیکسز کا تعین کرنے کی ذمہ داری حکومت کے پاس ہے، انفرادی بجلی تقسیم کار کمپنیاں بجلی کے نرخ میں تبدیلی کرنے کا اختیار نہیں رکھتیں۔