کراچی میں کھلے مین ہول شہریوں کیلئے خطرہ

کراچی میں کھلے مین ہولز بدستور شہریوں کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں۔ مین ہولز پر ڈھکن لگانے کے ضلعی انتظامیہ کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ جمشید روڈ کی بیچ شاہراہ پر کھلا مین ہول انتظامیہ کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔اسی طرح بزنس ریکارڈر روڈ پر بڑے مین ہولز پر ڈھکن موجود نہ ہونے سے شہریوں کی زندگی خطرے میں ڈال دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں